بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ "تعمیری نوعیت "کی بات چیت ہوئی،ایران

2021-09-13 10:15:36
شیئر:

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی   کے ساتھ "تعمیری نوعیت "کی بات چیت ہوئی،ایران_fororder_0913国际原子能

بارہ ستمبر کو ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے چیئرمین محمد اسلامی نے  تہران کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)  کےڈائریکٹر  جنرل رافائل گروسی کے ساتھ  ملاقات کے بعد کہا کہ فریقین کی بات چیت "تعمیری نوعیت " کی رہی ۔بات چیت کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں محمد اسلامی نے کہا کہ فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین  ایران کی ایٹمی تنصیبات میں ایجنسی کی جانب سے نصب نگرانی کے آلات کےمیموری کارڈز کو تبدیل کریں گے اور ان تنصیبات کی ضروری تکنیکی دیکھ بھال کریں گے۔  بات چیت کے بعد جاری مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے IAEA اور ایران کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد کی اہمیت ،تعمیری نوعیت اور تکنیکی ماحول میں مسائل  کے حل پر زور دیا۔ رافائل گروسی اگلے ہفتے منعقد ہونے والے IAEA کے کونسل اجلاس سے قبل ،ایران کے ساتھ  بات چیت کے لیے  گیارہ ستمبر  کو تہران پہنچے ۔ ایران نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔