چین کے 130 ویں درآمداتی و برآمداتی میلے میں سبز ترقی کو اولین اہمیت حاصل
2021-09-14 16:15:41
شیئر:
چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈائریکٹر چو شی جیا نے کہا کہ گوانگ جو میں منعقدہ چین کا درآمداتی و برآمداتی میلہ، چین میں ایک اہم تجارتی پلیٹ فارم کی حیثیت سے گرین ترقی، کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل سے متعلق قومی حکمت عملی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دو ہزار چودہ سے یہ میلہ سبز ترقیاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے اور مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ 130 واں درآمداتی و برآمداتی میلہ بھی سبز ترقی کو اولین اہمیت دیتے ہوئےمتعدد اہم امور کو آگے بڑھا رہا ہے۔اول ، زیادہ سبز اور کم کاربن مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوسرا ، نمائش کی پوری لڑی میں سبز ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ تیسرا ، زیرو کاربن پویلین کے لیے ایک نیا ماڈل بنایا جائے گا۔ چوتھا ، نمائش کی صنعت میں سبز معیار قائم کیا جائےگا۔