چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے چودہ تاریخ کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ حالیہ دنوں متعدد میڈیا میں امریکی فوج کے ہاتھوں بے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں ،اس حوالے سے عالمی برادری بھی امریکہ سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق انتیس اگست کو امریکی ڈرون حملے میں دس عام افغان شہری جاں بحق ہوئے تھے ۔ اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اس واقعے کی حقائق پر مبنی تحقیقات کرنی چاہیے تاکہ افغان عوام اور عالمی برادری کو ایک ذمہ دارانہ جواب دیا جا سکے ۔