چین میں منعقدہ عالمی تحفظ امن مشق اختتام پزیر

2021-09-15 15:58:40
شیئر:

چین میں منعقدہ عالمی تحفظ امن مشق " شیئرڈ ڈیسٹنی 2021"  پندرہ تاریخ کو اختتام پزیر ہوئی ۔ چین ، منگولیا ، پاکستان اور تھائی لینڈ   کے ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں نے مشق میں شرکت کی ۔ انہوں نے " کثیرالملکی تحفظ امن  فورسز کے مشترکہ آپریشن " کے موضوع پر عارضی آپریشن اڈوں کی تعمیر ، سکیورٹی گشت ، مسلح حفاظتی سرگرمیوں ، شہریوں کا تحفظ ، اور پرتشدد اور دہشت گرد حملوں سے نمٹنے سمیت مختلف مشقیں کیں ۔ یہ مشق اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم معاون سرگرمی ہے ۔ دس روزہ مشق میں شریک مختلف ممالک کے فوجی اہلکاروں نے قریبی  تعاون سے ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا ۔  علاوہ ازیں باہمی  تبادلوں ، اعتماد اور عملی تعاون کو بھی فروغ ملا ہے۔ 

چین میں منعقدہ عالمی تحفظ امن مشق  اختتام پزیر_fororder_5d6034a85edf8db11d2a95acd07dce5d574e745e