اقوام متحدہ کی ۷۶ویں جنرل اسمبلی کا افتتاح

2021-09-15 10:33:32
شیئر:

اقوام متحدہ کی ۷۶ویں  جنرل اسمبلی کا افتتاح_fororder_0915联大开幕

چودہ ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ  کے صدر دفتر میں اقوامِ متحدہ کی  ۷۶ویں جنرل اسمبلی کا آغاز ہوا۔

۷۶ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین عبداللہ شاہد نے اپنی تقریر میں دنیا سے اپیل کی کہ امید قائم رکھیں،اسی امید کے تحت کووڈ-۱۹  کی وبا سےچھٹکارا  حاصل ہوگا،پائیدار بحالی کو فروغ دیا جائے گا،موسمیاتی تبدیلی سمیت ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جائے گا،تمام انسانوں کے حقوق و مفادات کا احترام کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے کردار کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کی ابتدائی اقدار کی پاسداری کی جائے جن میں انسانی حقوق کی حفاظت ،کمزوروں کی مدد  ،بات چیت سے امن کے حصول اور مشترکہ چیلنجز کے سامنے متحد ہونا شامل ہیں۔اسی دن اقوامِ متحدہ کی ۷۵ویں جنرل اسمبلی کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی،جس سے خطاب کرتے ہوئے  انتونیو گوتریز نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کو درپیش سنگین ترین چیلنج ہے۔انہوں نے کثیرالجہتی اور اصول و ضوابط پر مبنی عالمی نظام  کی اہمیت پر بھی زور دیا۔