چین کی جانب سے عالمی مصنفین کی پزیرائی

2021-09-15 16:03:27
شیئر:

چودہ تاریخ کو بیجنگ میں 15 ویں چائنا بک اسپیشل کنٹری بیشن ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ 14 ممالک کے پندرہ مصنفین نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ان میں ایکواڈور ، فرانس ، آئرلینڈ ، جنوبی کوریا ، پاکستان ، امریکہ ، جرمنی ، جاپان ، منگولیا ، شمالی مقدونیہ ، روس ، برطانیہ ، سعودی عرب اور سنگاپور سے مصنفین شامل ہیں۔ میکسم ویوس ایک فرانسیسی مصنف ، صحافی اور سیاسی مبصر ہیں۔ وہ دو مرتبہ چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے 4 سال تک "ویغور جعلی خبروں کا خاتمہ" شائع کی ہے۔ اس سے مغربی معاشرے میں سنکیانگ کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو حقائق کی مدد سے دور کیا گیا ہے۔ میکسم ویوس کہتے ہیں کہ میں نے چار مرتبہ چین کا سفر کیا ہے اور چین کو ایک جدید اور تیزی سے ترقی کرنے والا ملک پایا ہے۔ میں نے دو مرتبہ سنکیانگ کا دورہ بھی کیا ہے اور سنکیانگ کی قابل ذکر ترقی دیکھی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن دنیا بھر سے مزید سیاح ایک حقیقی سنکیانگ دیکھنے کے لیے آئیں گے۔  

چین کی جانب سے عالمی مصنفین کی پزیرائی_fororder_8326cffc1e178a820f678b5383196584a877e88a