چین عالمی اقتصادی ترقی کا منفرد ستون، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-09-16 10:34:53
شیئر:

چین عالمی اقتصادی ترقی کا منفرد ستون، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0916国际锐评

پندرہ ستمبر کو چینی حکومت کی جانب سے ماہِ اگست کے اقتصادی اعدادوشمار جاری کیے گئے جن کے مطابق اس ماہ میں  اہم اقتصادی انڈکس مناسب سطح پر رہا ، اشیا کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا اور اقتصادی ترقی کی بحالی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

حوصلہ افزا پالیسیز ،کاروباری ماحول کی بہتری دیگر اہم عناصر سے استفادہ کرتے ہوئے چین کی مارکیٹ میں اختراعات کے حامل اداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ "ٹیکنالوجی انوویشن" چین کی معیشت کے لیےمضبوط قوت فراہم کررہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین میں اندرونی مانگ بھی معیشت کو  آگے بڑھاتی ہے۔چین میں اِصراف میں بہتری کا رجحان بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ چین کے کھلے پن کی وسعت کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری کرنا پسند کرتے ہیں۔  اثاثہ جات کے سب سے بڑے انتظامی گروپ" بلیک راک "  کی جاری کردہ " عالمی سرمایہ کاری آوٹ لک ۲۰۲۱ " میں کہا گیا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں چینی معیشت نے  کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے نمٹنے میں مضبوط کردار کا مظاہرہ کیا ہے اور چینی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا منفرد ستون بن گئی ہے۔