انسانی حقوق کونسل میں امریکہ میں انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے بارے میں تشویش کا اظہار

2021-09-18 10:36:57
شیئر:

انسانی حقوق کونسل میں امریکہ میں انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے بارے میں تشویش کا اظہار_fororder_22

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں دور حاضر میں غلامی کے مسئلے  کے حوالے سے خصوصی رپورٹرز کے ساتھ بات چیت ہوئی ۔ جنیوا میں چینی مشن کے نمائندے جیانگ دوان گونگ نے متعدد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مشترکہ تقریرمیں امریکہ میں انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا  ۔ 
تقریر میں نشاندہی کی گئی  کہ انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔امریکہ  کی تاریخ میں غلامی کا مجرمانہ  نظام اور غلاموں کی تجارت رائج رہی تھی اور اس وقت بھی امریکہ بدستور انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت  سے شدید متاثر ہے ۔ امریکہ میں جبری مشقت کے لیےہر سال تقریبا  ایک لاکھ افراد بیرون ملک سے  اسمگل کیے جاتے ہیں اور اس وقت امریکہ میں کم از کم پانچ لاکھ افراد غلامی کا شکار ہیں ۔ 
امریکی حکومت کی ملی بھگت اور اس مسئلے کونظر انداز  کرنا، امریکہ میں  انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کی بنیادی وجہ ہے ۔ تقریر میں امریکہ سے اس سنگین مسلے کے حل کے لیے فوری اور لازمی اقدامات اختیار کرنے کا مطالبہ کیا  گیا ہے ۔