ایران ،شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

2021-09-18 10:54:56
شیئر:

ایران ،شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ_fororder_44

17 ستمبر کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاد نے سوشل میڈیا پر ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے ۔یہ ایران کی ایشیا کو اولین حیثیت دینے کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اہم محرک بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے میں  تعاون کو مضبوط کرتا رہے گا اور علاقائی ترقی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا.