سلامتی کونسل میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے آپریشنز کو بڑھانے کی قرارداد منظور

2021-09-18 12:36:25
شیئر:

سلامتی کونسل میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے آپریشنز کو بڑھانے کی قرارداد منظور_fororder_55

سترہ ستمبر  کو  سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کو افغانستان میں ایڈ گروپ یعنیUNAMA یوناما کے آپریشن میں توسیع کا اختیار دینے کی قرارداد کو متفقہ طور پر پندرہ ووٹوں  سے منظور کر لیا  ۔قرارداد میں یوناما کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت جاری رکھے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی امداد کی فراہمی  اور خواتین کے حقوق کو یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے  ڈائی بین نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ چین اس قراردار کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس وقت افغان جنگ تو ختم ہوگئی ہے، لیکن افغانستان کے مسائل ابھی حل طلب ہیں ۔ طاقت کی سیاست ، فوجی مداخلت اور نام نہاد "جمہوری تبدیلی" افغانستان کے موجودہ حالات کی بنیادی وجوہات ہیں۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے  جلد بازی میں افغانستان سے انخلا کیا  ،جس سے افغانستان کے لیے نئے مسائل وجود میں آئے ہیں اور اس کے مستقبل کی ترقی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔ ڈائی بین نے پرزور الفاظ میں متعلقہ ممالک سے اپیل کی کہ وہ ان حالات سے سبق سیکھیں ،  افغانستان کی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری قبول کریں ، اور افغانستان کو معاشی اور انسانی فلاحی امداد فراہم کریں۔