فرانس کا امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا نے کا فیصلہ

2021-09-18 10:47:56
شیئر:

فرانس کا امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو  فوری طور پر واپس بلا نے کا فیصلہ_fororder_11

فرانس کے وزیر خارجہ ژان ایو لودریاں نے 17ستمبر  کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر ایمانوئل میکرون کے حکم سے فرانس ، امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا ہے  تاکہ آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے ساتھ 12 جوہری آب دوزوں کی تیاری کے لیے کیے جانے والے 56 ارب یورو کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر توڑنےکے حوالے سے  مذاکرات کیے جا سکیں ۔ 
ژان ایو لودریاں نے کہا کہ آسٹریلیا اور امریکہ کی جانب سے پندرہ ستمبر کو جاری کردہ مشترکہ اعلان کے نتائج انتہائی سنگین اور اس کے تناظر میں فرانس کا مذکورہ فیصلہ بالکل مناسب ہے۔اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ اور آسٹریلیا کی یہ دھوکہ دہی ناقابل قبول ہے اور اس نے شراکت دار ممالک کے  ساتھ  تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔