چینی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو کووڈ-۱۹ ویکسین کا عطیہ

2021-09-18 10:29:39
شیئر:
17 ستمبر کو  چین کی قومی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ نےچین کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو کووڈ-۱۹  ویکسین عطیہ کرنے کی آن لائن تقریب منعقد کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایک اہم وقت پر ویکسین کا یہ عطیہ موصول ہوا ہے ، جو اقوام متحدہ کے امن دستوں سمیت تمام اہلکاروں کو خاص طور پر دشور گزار علاقوں میں موجود اہل کاروں کو جلد سے جلد ویکسین لگانے میں مدد دے گا۔