ایس سی او کی جانب سے ایران کو رکن ملک کے طور پر قبول کرنے کاعمل ایران کی ایک اہم "سفارتی کامیابی" ہے، ایرانی صدر

2021-09-19 15:51:08
شیئر:

ایس سی او کی جانب سے ایران کو رکن ملک کے طور پر قبول کرنے کاعمل  ایران کی ایک اہم "سفارتی کامیابی" ہے، ایرانی صدر_fororder_1

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 18 تاریخ کو کہا کہ حال ہی میں منعقد ہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں ایران کو ایک رکن ملک کے طور پر قبول کرنے کا عمل شروع کیا گیا جو کہ ایران کی اہم "سفارتی کامیابی" ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کا رکن ملک بننے سے ایران ایشیائی خطے کی بنیادی اقتصادی  تنصیبات سے منسلک ہو جائے گا اور ایرانی عوام کے لیے "مضبوط اقتصادی مواقع" پیدا ہوں گے۔ یہ ایران کے لیے ایک "قیمتی موقع" ہے ، اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو اس نئے موقع سے جلد از جلد فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرنےچاہئیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاد نے 17 تاریخ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں  ایس سی او کے فیصلے کا "پرتپاک استقبال" کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے ، اور یہ ایران کے لیے اپنی "ایشیا فرسٹ" خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کا ایک اہم محرک بھی ہے۔