شی جن پھنگ کی طرف سے نیپال کے قومی دن پر نیپالی صدرکے نام مبارکباد کا پیغام

2021-09-20 15:10:10
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ نے 20 ستمبر کو نیپال کی صدر بدھیا دیوی  بھنڈاری کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں نیپال کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی ۔شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین اور نیپال نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی دوستانہ اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔دونوں ملک  ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں ، چینی اور نیپالی لوگوں نے کووڈ-۱۹ کی وبا سے لڑنے میں ہاتھ  سے ہاتھ ملا کر جدوجہد کی ہے ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھایا ہے ، اور چین اور نیپال کے مابین روایتی دوستی میں نئی ​​جان ڈال دی ہے۔ میں چین نیپال تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہوں ، اور میں آپ کے ساتھ مل کر  کام کرنے کو تیار ہوں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے اور  دونوں ممالک اور دونوں عوام کو زیادہ سے زیادہ  فوائد حاصل ہوسکیں۔