پائیدار ترقیاتی اہداف کو دوبارہ پٹڑی پرواپس لایا جائے،یو این سیکرٹری جنرل

2021-09-21 16:08:05
شیئر:

پائیدار ترقیاتی اہداف کو دوبارہ پٹڑی پرواپس لایا جائے،یو این سیکرٹری جنرل_fororder_9

بیس ستمبر کو ، اقوام متحدہ نے "پائیدار ترقیاتی اہداف کا لمحہ"نامی ایک اعلیٰ سطحی تقریب منعقد کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوئترس نے تقریب میں کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی ، علاقائی تنازعات اور وبا جیسے عوامل کی وجہ سے بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے ، جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے سفر کو اور بھی زیادہ طویل بنا دیتے ہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے تمام  رکن ممالک کو  متحد ہونے  اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مذکورہ تقریب میں  30 سے ​​زائد سربراہان مملکت نے شرکت کی۔انہوں نے براہ راست یا  ویڈیو  لنک کے ذریعے ایونٹ میں شرکت کی اور انسانیت کو درپیش کووڈ-19 جیسے چیلنجز پر بحث کی۔
 دو ہزار بیس کے آغاز میں ، اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے  "دس سالہ ایکشن پلان"شروع کیا اور ہر سال "پائیدار ترقیاتی اہداف  کا لمحہ " نامی  کا ایک اعلیٰ سطحی ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ "دس سالہ ایکشن پلان" کے حوالے سے تفہیم کو مزید گہرا کیا جاسکے اور اس کی روشنی میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔