ترقیاتی حق کے بہتر تحفظ کے مطالبے کے لیے چینی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں مشترکہ تحریری بیانات

2021-09-21 16:02:45
شیئر:

ترقیاتی حق کے بہتر تحفظ کے مطالبے کے لیے چینی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں مشترکہ تحریری بیانات_fororder_7

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 48 واں اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے۔ حال ہی میں چین کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایکسچینج پروموشن ایسوسی ایشن اور تقریباً 40 چینی اور غیر ملکی سماجی تنظیموں ، تھنک ٹینکس اور انسانی حقوق کے اداروں نے اجلاس میں تحریری بیانات پیش کیے ،جن میں زور دیا  گیا کہ ترقیاتی حق ایک بنیادی انسانی حق ہے جو اقوام متحدہ کے "ترقیاتی حق کے اعلامیہ" میں درج ہے ، اور مختلف ممالک میں سماجی تنظیموں نے ترقیاتی حق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا سمیت چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری کو اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیے ، تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے ،  ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینا چاہیے ، اور مختلف ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کی سطح کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔
مشترکہ تحریری بیانات میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو دنیا میں انسانی حقوق کے نصب العین کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے بقا اور ترقی کے حقوق پر توجہ دینی چاہیے۔ طویل عرصے سے ، چین نے اپنے قومی حالات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر عمل کیا ہے اور انسانی حقوق کے عوام پر مبنی تصور پر عمل کیا ہے، روزگار اور ترقی کے حق کو  بنیادی انسانی حقوق سمجھا ہے اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔