افغان عبوری وزیراعظم سے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

2021-09-21 15:56:25
شیئر:

افغان عبوری وزیراعظم سے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات_fororder_5

افغانستان میں طالبان کی جانب سے قائم کی جانے والی عبوری حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند  سے 20 ستمبر کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے افغانستان کو درپیش صحت کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس  نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت افغانستان کے صحت کے نظام کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ افغانستان کو کسی بھی قسم کے انسانی المیے کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او افغانستان کے لئے عطیات بڑھانے کی پوری کوشش کرے گا ، اور ڈبلیو ایچ او کا  وہ عملہ جو پہلے کووڈ-۱۹ کی وبا کی وجہ سے کم ہوا تھا وہ بھی دوبارہ کام شروع کردے گا۔
ٹیڈروس نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان کو عالمی براردی کی جانب سے ملنے والے  منجمد فنڈز کی بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔
ملا محمد حسن اخوند   نے ڈبلیو ایچ او کی افغانستان کے لیے مدد پر شکریہ ادا کیا۔