روسی ریاستی ڈوما کےالیکشن کے ابتدائی نتائج پر وزارت خارجہ کے ریمارکس

2021-09-21 13:07:22
شیئر:

روسی ریاستی  ڈوما  کےالیکشن کے ابتدائی نتائج پر وزارت خارجہ کے ریمارکس_fororder_1

روس میں 17 سے 19 ستمبر تک ریاستی ڈوما کے انتخابات منعقد ہو ئے۔ ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے مطابق یونائیٹڈ ریشین پارٹی کو سبقت حاصل  ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ریاستی ڈوما کا انتخاب روس کی سیاست کا ایک اہم واقعہ ہے ۔انتخابات کے نتائج روسی عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ کی طرح ، روسی عوام کو اپنی ترقی کا راستہ چننے ، اور صدر پیوٹن کی قیادت میں نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں  روس کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔ نئی روسی ریاستی ڈوما کی تشکیل کے بعد ، چین روس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے مابین گہرے تعاون کو جاری رکھےگا ، دونوں پارٹیوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دے گا اور چین روس کے تعلقات کو مزید ترقی دے گا۔