چین کا پاکستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

2021-10-08 19:18:37
شیئر:

آٹھ اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین  پاکستان میں حالیہ زلزلے کے حوالے سے فکرمند ہے۔ چین زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور متاثرین کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔چین پاکستان کی ضروریات کے مطابق اپنی صلاحیت کے تحت مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔