9 ویں عالمی فورم برائے چائنا اسٹڈیز کا شنگھائی میں انعقاد

2021-10-19 12:52:16
شیئر:

9 ویں عالمی فورم برائے چائنا اسٹڈیز  کا شنگھائی میں انعقاد_fororder_55

اٹھارہ اکتوبر کو ، "کمیونسٹ پارٹی آف چائنا،  چین اور دنیا" کے موضوع پر  9 ویں انٹرنیشنل فورم آف چائنا اسٹڈیز کا افتتاح چین کے  مشرقی شہر   شنگھائی میں ہوا۔ دنیا کے 42 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے  200 کے قریب معروف اسکالرز آن لائن اور آف لائن طریقوں  سے اس اجلاس میں  شرکت کر رہے ہیں۔وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی سو سالہ  تاریخ کے ساتھ ساتھ سیاسی ، معاشی اور  ثقافتی پہلوؤں  سے چین اور بین الاقوامی تعلقات پر اس کے اثرات اور دنیا کی مستقبل کی ترقی کے لئے اس کے  معنی  پر تبادلہ خیال کریں گے۔  افتتاحی تقریب میں سربیا کے سابق صدر بورس ٹیڈک نے ویڈیو تقریر کی۔ فورم میں  چھٹا ورلڈ چائنا اسٹڈیز کنٹریبیوشن ایوارڈ  بھی دیا جائے گا۔
ورلڈ فورم آن چائنا اسٹڈیز  چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات اور شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ورلڈ فورم آن چائنا اسٹڈیز ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ 17 سال کی ترقی کے بعد ، یہ فورم چین کے بارے میں آگہی اور چینی و غیر ملکی تہذیبوں کے مابین تفہیم کا ایک قومی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔