رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1 ٹریلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع ہے ، چینی وزارت تجارت

2021-10-22 15:50:17
شیئر:

رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری  کی مالیت 1 ٹریلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع ہے ، چینی وزارت تجارت_fororder_9

بائیس اکتوبر کو چین کی وزارت تجارت کی نیوز بریفنگ میں  متعلقہ اہل کار نے بتایا کہ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، ملک بھر میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال  کی مالیت تاریخ کی اسی  مدت کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ڈھانچے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ جنوری سے ستمبر تک چین میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال  کی مالیت 859.51بلین یوآن  تک جا پہنچی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت بیرونی سرمایہ کاری  کا بیرونی ماحول بدستور  پیچیدہ  ہے، لیکن غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار حالات بھی موجود ہیں اور اس طرح سال بھر غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا ہدف پورا ہو جائے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری  کی مالیت 1 ٹریلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع ہے ۔