ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام کی مخالفت نہ مول لیں،امریکی صدر کی جانب سے تائیوان سے متعلق بیانات پر چین کی وزارت خارجہ کا ردِ عمل

2021-10-22 19:37:58
شیئر:

ایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام کی مخالفت نہ مول لیں،امریکی صدر کی جانب سے تائیوان سے متعلق بیانات پر چین کی وزارت خارجہ کا ردِ عمل_fororder_汪文斌

22 اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بن نے تائیوان سے متعلق امور پر امریکی صدر کے بیان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا  اٹوٹ حصہ ہے ، تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت جیسے کلیدی معاملات پرسمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی کو بھی  قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام  کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہئے اور 1.4 بلین چینی عوام کی مخالف مول نہیں لینی چاہیے۔
وانگ وین بن نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کےاصول اور چین- امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سختی سے پاسداری کرے، تائیوان کے معاملے پر اپنے اقوال و افعال میں محتاط رہے اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی قسم کا ٰغلط پیغام دینے سے گریز کرے تاکہ چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچے۔