چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی خصوصی اہمیت کی حامل ہے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے

2021-10-22 10:14:09
شیئر:

چین کی اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی خصوصی اہمیت کی حامل ہے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے

اکیس اکتوبر کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کی  اقوام متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جو چین اور اقوام متحدہ دونوں کے لیے خصوصی اہمیت

کی حامل ہے۔

جانگ جون نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین نے ترقیاتی اعتبار سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بین الاقوامی امور میں آگے بڑھتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے اور عالمی امن اور ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اس تاریخی پیش رفت کی یاد میں چین مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کرے گا اور 25 اکتوبر کو بیجنگ میں ایک یادگاری اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
جانگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ 50 ویں سالگرہ چین اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو ایک نئے نقطہ آغاز تک لے جائے گی۔مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کثیرالجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت کریں گے اور اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔