شی جن پھنگ صوبہ شان ڈونگ کے دورے پر

2021-10-22 14:51:04
شیئر:

اکیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان ڈونگ کے ڈونگ اینگ شہر میں مختلف مقامات کے دورے کیے اور اہم سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے دریائے زرد کے  ڈیلٹا زرعی ہائی ٹیک انڈسٹری مثالی زون، ڈونگجی قصبے کی ایک رہائشی  کمیونٹی، شنگ لی آئل فیلڈ ایکسپلوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ڈرلنگ پلیٹ فارم کے دورے کئے  اور  دریائے زرد کے آس پاس کے علاقے میں نمکین الکلی زمین کے جامع استعمال اور جدید زرعی ترقی ،زرد ساحلی علاقے میں سیلابی پانی کے ذخیرے اور علاقہ مکینوں کی نقل مکانی اور  شنگ لی آئل فیلڈ کی تعمیر سمیت دیگر امور سے متعلق دریافت کیا۔