چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ شان ڈونگ میں زرعی امور کا جائزہ

2021-10-22 11:04:27
شیئر:

اکیس اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ شان ڈونگ کے ڈونگ اینگ شہر میں نمکین الکلی زمین کے جامع استعمال اور جدید  ترقی کے جائزے کے لیے دریائے زرد ڈیلٹا کے زرعی ہائی ٹیک انڈسٹری مثالی زون کا دورہ کیا اور دریائےزرد  ڈیلٹا میں جدید زراعت کی ترقی کا جائزہ لیا۔
دریائے زرد ڈیلٹا زرعی ہائی ٹیک انڈسٹری مثالی
 زون اکتوبر 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ نمکین الکلی زمین کا جامع استعمال اس کا بنیادی ہدف ہے جس کے تحت نمکین الکلی زمین میں خصوصی اناج اور  نباتات کی کاشت اور حیاتیاتی زراعت کو فروغ دینے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ 
نمکین الکلی زمین چین میں انتہائی اہم ریزرو قابل کاشت زمینی وسائل میں شامل ہے، جو ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل  ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ شان ڈونگ میں زرعی امور کا جائزہ