صدر شی جن پھنگ کا شنگ لی آئل فیلڈ کا دورہ

2021-10-22 11:12:02
شیئر:

صدر شی جن پھنگ کا شنگ لی آئل فیلڈ کا دورہ

اکیس تاریخ کو صدر  شی جن پھنگ نے شنگ لی آئل فیلڈ ایکسپلوریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ڈرلنگ پلیٹ فارم کا دورہ کیا ۔
چین میں سنہ انیس سو پچاس کے عشرے  میں   تیل  کی کمی تھی۔ چینی سائنسدانوں اور محنت کشوں نے اپریل 1961 میں شمالی چین میں شنگ لی آئل فیلڈ دریافت کی اور وسیع  پیمانے پر تیل کی پیداوار کا آغاز کیا۔
آج شنگ لی آئل فیلڈ اپنی ترقیاتی حکمت عملی میں سبز اور کم کاربن تصور کو شامل کر چکی ہے، اور فی ٹن تیل اور گیس کی پیداوار کے لیے توانائی کی کھپت میں مسلسل چھ سالوں سے کمی واقع ہوئی ہے۔ ماحول دوست پیداواری طریقہ کار اپنانے  سے نہ صرف تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو بھی کم کیا گیا ہے۔