"سنکیانگ ایک حیرت کدہ" کے موضوع پر ورچوئل اجلاس کا انعقاد

2021-10-23 17:00:00
شیئر:

"سنکیانگ ایک حیرت کدہ" کے موضوع پر ورچوئل اجلاس کا انعقاد_fororder_88

بائیس تاریخ کو "سنکیانگ  ایک حیرت کدہ" کے موضوع پر ورچوئل اجلاس ارمچی میں منعقد ہوا۔اس تقریب کا اہتمام ترکی میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کی مقامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
چین اور ترکی کے مختلف حلقوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ٹھوس حقائق کے ذریعے سنکیانگ کے عوام کی خوشحالی اور سنکیانگ کی مستحکم ترقیاتی کامیابیوں کو اجاگر  کیا گیا اور امریکہ نیز کچھ مغربی ممالک میں چین مخالف قوتوں کے غلط رویوں کی تردید کی گئی ۔
اجلاس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ڈائریکٹر  شوکت یمین نے سنکیانگ کی اقتصادی و سماجی ترقی، لوگوں کے معیار  زندگی میں بہتری اور قومیتی اتحاد کے حوالے سے حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کے جھوٹے الزامات کو رد کیا۔ 
اجلاس کے دوران ترک شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے  گئے اور انہیں سنکیانگ کی پالیسیوں اور  مستحکم روزگار ، غربت کے خاتمے، انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔