چین کی تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان سرکاری تبادلے کی شدید مخالفت

2021-10-23 15:31:45
شیئر:

چین کی تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان سرکاری تبادلے کی شدید مخالفت_fororder_33

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 22 تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔اطلاعات کے مطابق تائیوان کے محکمہ امور خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ کے سربراہ چیک ری پبلک اور سلوواکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وانگ وین بین نے واضح کیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کا اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم اٹل ہے۔چین تائیوان اور دیگر ممالک کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ اہلکار کی نقل و حرکت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مضبوطی سے دفاع کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات اپنائے گا اور اس حوالے سے کسی کو بھی غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے۔