چین میں مالیاتی ریونیو کی نمو میں اضافے کا رجحان مستحکم

2021-10-23 16:36:54
شیئر:
بائیس تاریخ کو چینی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں قومی عوامی بجٹ کا ریونیو  16.402 ٹریلین یوآن رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے  مقابلے میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے اہلکار لیو  چن یون نے کہا کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں مالیاتی ریونیو  کی نمو میں اضافے کا رجحان مستحکم رہا، غیر ضروری اخراجات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ عوام کے معاش سے وابستہ شعبہ جات میں اخراجات کو مؤثر طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سالانہ ریونیو بجٹ مکمل کر لیا جائے گا، اور بجٹ انتظامات سے متعلقہ اخراجات کی موئثر طور پر ضمانت دی جا سکے گی۔