عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ میں چین کے تعمیری کردار کی پزیرائی

2021-10-23 16:06:40
شیئر:

عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ میں چین کے تعمیری کردار کی پزیرائی_fororder_00

رواں سال  اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 50 سالوں کے دوران چین نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تیزی سے اہم کردار ادا کیا ہے۔چین عالمی امن کا ایک اہم معمار، عالمی ترقی میں اہم شراکت دار، اور عالمی نظام کا ایک مضبوط محافظ بن چکا ہے۔متعدد ممالک کے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نزدیک یہ تاریخی پیش رفت چین اور دنیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔اقوام متحدہ میں نیپال کے سابق سفیر اچاریہ نے کہا کہ چین نے کبھی بھی کمزور ممالک کو زیرتسلط نہیں لایا ہے  ،اسی باعث دنیا چین کی معترف ہے۔عالمی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے چین نے استقامت سے سفارتی امور انجام دیے ہیں۔ 48 برٹش گروپ کلب کے چیئرمین سٹیفن پیری نے اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کو  ایک نئے دور کا آغاز اور دنیا کی  ترقی کا ایک بڑا موقع قرار دیا ۔ یونیسکو کے سابق ڈائریکٹر جنرل کوچیرو ماتسوورا نے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل دوسرے ممالک کے لیے قابل تقلید ہے۔