چوتھے "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایونٹ "کی تقریب تقسیم انعامات

2021-10-26 10:15:46
شیئر:

چوتھے "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایونٹ "کی تقریب تقسیم انعامات_fororder_00

چوتھے "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایونٹ" کی تقریب تقسیم انعامات 25 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جنا ب احمد فاروق سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ رواں برس "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایونٹ " کے اہم موضوعات میں "دیہی بحالی، سبز ترقی اور بین الاقوامی تعاون"  شامل تھا جبکہ ذیلی تھیم  "ونٹر اولمپکس" شامل تھا۔ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے موضوعات کی مناسبت سے مضامین تحریر کئے، تقاریر کیں، نغمات پیش کئے ، مصوری کے شاہکار تخلیق کئے اور فوٹو گرافی سمیت فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سے اپنی فنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔ اس ایوارڈ کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اختراعی نقطہ نظر سے غربت میں کمی، اولمپک جذبے  کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز پیش  کریں۔

اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب احمد فاروق نے کہا کہ چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے چوتھے "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایوارڈ" کے تحت چینی اور اردو زبانوں میں مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ، جس کا مقصد دونوں ملکوں نے نوجوانوں کو قریب لانا ہے۔ تقریب میں بیجنگ فارن اسٹدیز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے چینی طلبا و طالبات نے اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں گوانگ دونگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی طالبہ  ren Ziyi ابتسام نے اول پوزیشن حاصل کی  اور چینی مضمون نویسی کے مقابلے میں ہائنان نارمل یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم محمد ایاز نے اول پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے آخر میں بیجنگ ونٹر اولمپکس کے 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے حوالے سے ایک سرگرمی بھی منعقد ہوئی۔

چوتھے "سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز ایونٹ "کی تقریب تقسیم انعامات_fororder_微信图片_20211026194522