افغانستان کا مالیاتی نظام مہینوں میں تباہ ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ

2021-11-23 19:23:36
شیئر:

افغانستان کا مالیاتی نظام مہینوں میں تباہ ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ_fororder_1310326987_16376246588651n

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی طرف سے 22 تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں کمی، غیر فعال قرضوں کی شرح میں اضافے اور ناکافی لیکویڈیٹی کی وجہ سے افغان مالیاتی نظام چند مہینوں میں تباہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کا خیال ہے کہ اگر ایک بار  افغان بینکنگ سسٹم تباہ ہو جاتا ہے تو اس سے "بہت بڑا" معاشی نقصان اور منفی سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔ بینکنگ سسٹم کے خاتمے سے بچنے کے لیے، اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام ڈپازٹ انشورنس اسکیم متعارف کرانے، مناسب لیکویڈیٹی کے تحفظ، اور کریڈٹ گارنٹی اور قرضوں  کی ادائیگی موخر کرنے  کے اقدامات کرنے کی سفارش کرتا ہے۔