افریقی ممالک کے عوام چین کے مثبت اثر و رسوخ کے معترف

2021-11-23 11:34:56
شیئر:

افریقی ممالک کے عوام چین کے مثبت اثر و رسوخ کے معترف_fororder_赵立坚4

حالی ہی میں افریقہ کی معروف  سروے  ایجنسی "افریقی بیرومیٹر" نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ چین اپنے اثر ورسوخ کے اعتبار سے افریقہ میں اول درجے پر ہے۔ چین  کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے بائیس تاریخ کو اس حوالے سے کہا کہ چین۔افریقہ تعاون کی بنیاد باہمی سود مند تعاون ہے اور افریقی ممالک نے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق 63 فیصد رائے دہندگان کے خیال میں چین کا سیاسی اور معاشی اثر و رسوخ "بہت" یا "نسبتاً" مثبت ہے، اور 66فیصد کے خیال میں افریقہ میں چین کے سیاسی اور اقتصادی اثرات مثبت ہیں۔چاو لی جیان نے کہا "چین کو  افریقہ کے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے حوالے سے کوئی اعتراض  نہیں ہے جو مختلف طریقوں سے افریقی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ جب تک افریقی عوام اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افریقہ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کرنے والے تمام ممالک کو افریقی عوام کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے اور  افریقی دوستوں کی آوازیں سننی چاہیئے ۔ تاکہ  افریقی ممالک کے لوگوں کے لیے مزید عملی اور بہتر  خدمات سرانجام دی جا سکیں اور افریقی معیشت کی بحالی اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کیا جا سکے۔