عالمی سطح پر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں مسلسل اضافہ

2021-11-24 13:49:27
شیئر:

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں مسلسل اضافہ_fororder_f703738da977391214c24b3c9a73821f377ae27d

عالمی ادارہ صحت کی تیئیس تاریخ کو جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ نئے مصدقہ کیسز کی تعداد تقریباً 3.6 ملین تک جا پہنچی جبکہ 51,000 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 
گزشتہ ہفتے سے قبل دنیا بھر میں نئےمصدقہ کیسز اور نئی اموات کی تعداد میں 6فیصد اضافہ  دیکھا گیا۔ ان میں یورپ میں نئے مصدقہ کیسز کی تعداد میں 11فیصد اضافہ ہوا، جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ  کیسز سامنے آئے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں نئے مصدقہ کیسز کی تعداد میں بالترتیب 11فیصد اور 9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن مغربی بحرالکاہل کے علاقے اور امریکی خطے میں گزشتہ ہفتے نئی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا، جس میں 29 فیصد اور 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں نئی اموات کی تعداد میں بالترتیب 30 فیصد  اور 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ 
رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے امریکہ، جرمنی، برطانیہ، روس اور ترکی سمیت پانچ ممالک میں سب سے زیادہ مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔