بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

2021-11-24 14:09:27
شیئر:

بین الاقوامی منڈی میں  خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار_fororder_3

 امریکہ نے حال ہی میں تیل کے اسٹریٹجک ذخائر  کے استعمال کا اعلان کیا لیکن اس سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کا رجحان  تبدیل نہیں ہوا ہے۔ 23 تاریخ کو عالمی سطح پر کروڈ آئل فیوچرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اسی روز جنوری 2022 میں فروخت کے لیے نیویارک لائٹ کروڈ آئل فیوچرز کی قیمت 1.75  ڈالر اضافے سے 78.50  ڈالر فی بیرل ہو گئی جس میں شرح اضافہ 2.28فیصد ہے۔ اس کے علاوہ جنوری 2022 میں ترسیل کے لیے لندن برینٹ کروڈ آئل فیوچرز کی قیمت 2.61  ڈالر اضافے سے 82.31  ڈالر فی بیرل ہو گئی جس میں 3.27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔