لتھوانیا کی حرکت سے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے، چینی وزارت تجارت

2021-11-25 17:23:18
شیئر:
حال ہی میں لتھوانیا نے تائیوان حکام کو "لتھوانیا میں تائیوان کا نمائندہ دفتر "قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس لیے چین نے چین-لیتھوانیا کے سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئرز کی سطح تک کم کر دیا۔ اس حوالے سے پیدا شدہ سوال کہ اس اقدام کے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، کا جواب دیتے ہوئے  چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو یو ٹھینگ نے 25 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  انہوں نے کہا کہ " لتھوانیا کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔ ہم لتھوانیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ غلط فیصلے کو فوری طور پر درست کرے، ون چائنا کے اصول کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدے کو  پورا کرے، اور دونوں اطراف کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا کرے۔"