افغانستان کو کرنسی کی قلت کا بحران درپیش

2021-11-26 13:19:43
شیئر:

افغانستان کو  کرنسی کی قلت کا بحران درپیش_fororder_2

حالیہ دنوں افغانستان کو ملکی کرنسی "افغانی"  کی قدر میں کمی کا بحران درپیش ہے جو  تاریخ میں اپنی کم ترین قدر تک پہنچ چکی ہے۔ افغان اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا کہ افغانستان کو کرنسی کی قلت کا سنگین بحران درپیش آ سکتا ہے۔افغان کرنسی ایکسچینج فیڈریشن کے مطابق "افغانی کرنسی" کی قدر میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے  ایک امریکی ڈالر کا افغانی کرنسی ایکسچینج ریٹ95.5  رہا۔  اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو افغانستان یقینی طور پر معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا، جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور عوام کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ اور افغان معاشی ماہرین  دونوں کے مطابق ، امداد کی معطلی اور افغان اثاثوں کا منجمد ہونا کرنسی قلت کے بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔ افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کے برسر اقتدار  آنے کے بعد ، امریکہ نے افغانستان کے تقریباً 9 بلین ڈالر کے بین الاقوامی بینک اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔