عالمی تجارتی تنظیم کی ۱۲ ویں وزارتی کانفرنس ملتوی

2021-11-27 16:42:56
شیئر:
ستائیس نومبر کو عالمی تجارتی تنظیم نے منگل سے جنیوا میں شروع ہونے والی بارہویں وزارتی کانفرنس ملتوی کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ڈبلیو ٹی او کا کہنا ہے کہ کانفرنس کو   مختلف ممالک میں کووڈ-۱۹ کی نئی قسم "اومی کرون" کے سامنے آنے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
کووڈ-۱۹ کی اس نئی قسم کے کیسز پہلی مرتبہ  جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوئے ۔ عالمی ادارہِ صحت نے اسے " تشویشناک قسم" قرار دیا ہے اور اسی باعث متعدد ممالک نے ایک مرتبہ پھر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ اس صورتِ حال کے تناظر میں عالمی تجارتی تنظیم نے بھی کانفرنس کے التوا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں کہ جب متعدد ممالک کے وزرا اور وفود سفری پابندیوں کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کر پائیں گے ، ہمارے پاس کانفرنس کو ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا تاہم جیسے ہی صورتِ حال بہتر ہو گی اس کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا۔