اومی کرون متغیر وائرس کی انفیکشن اور مرض پید کرنے کی صلاحیت کا مطالعہ کررہے ہیں، عالمی ادارہ صحت
2021-11-29 09:31:51
شیئر:
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 28 نومبر کو نشاندہی کی کہ نوول کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون میں متعدد تغیرات پائے گئے ہیں جو اس کی انفیکشن اور بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اومی کرون دیگر اقسام کے وائرس مقابلے میں زیادہ متعدی ہے، اور کیا یہ زیادہ سنگین بیماریاں پید کرنے کا سبب بنے گا یا نہیں۔
اس سے قبل ،ڈبلیو ایچ او نے کہاتھا کہ اومی کرون شدید انفیکشن کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے، لیکن معلومات محدود ہیں۔ ڈبلیو ایچ او شراکت داروں کے ساتھ یہ سمجھنے کے لیے تحقیق کر رہا ہے کہ موجودہ ویکسینز اور جانچ پڑتال کے آلات پر اومی کرون کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔