افغان عبوری حکومت اور یورپی یونین کے نمائندے کے درمیان ملاقات

2021-11-29 09:35:46
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق، 29 نومبر کو  افغان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے بتایا کہ افغان عبوری حکومت اور یورپی یونین کے نمائندوں کے درمیان دوحہ میں دو روزہ اجلاس منعقد ہوا۔
افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں افغان عبوری حکومت کے وفد اور  یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس نیلسن کی قیادت یورپی یونین کے وفد نے افغانستان کی صورتحال، انسانی امداد، سلامتی اور افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند افراد کو محفوظ راستے کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔
یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ وہ افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو انجام دینے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دفتر قائم کریں گے۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے وفد نے کہا کہ وہ اندرونی سلامتی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں  نے انسانی ہمدردی کی امداد کو سیاسی مسائل سے الگ کرنے پر زور دیا، اور مذکورہ کام کو آگے بڑھانے کے لیے دباؤ کی بجائے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔