(بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کمپٹیشن مقامات کا ٹور) نیشنل الپائن اسکی سینٹر

2021-11-29 09:25:37
شیئر:

(بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کمپٹیشن مقامات  کا ٹور) نیشنل الپائن اسکی سینٹر_fororder_11

(بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کمپٹیشن مقامات  کا ٹور) نیشنل الپائن اسکی سینٹر_fororder_22

(بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کمپٹیشن مقامات  کا ٹور) نیشنل الپائن اسکی سینٹر_fororder_33

چائنا نیشنل الپائن اسکی سنٹر بیجنگ سرمائی اولمپکس کے یان چھنگ کے کمپٹیشن علاقے میں واقع ہے۔ کیونکہ یہ دور سے اڑتے ہوئے ابابیل کی طرح لگتا ہے،اس لئے  نیشنل الپائن سکی سینٹر کو "برفانی ابابیل" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
نیشنل الپائن اسکی سنٹر کے کل سات ٹریکس ہیں۔ 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں، یہ 11 چھوٹے ایونٹس کا انعقاد کرے گا جیسے ڈاؤن ہل اسکینگ اور سپر جائنٹ سلیلم، ان مقابلوں میں کل 11 گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔ سات ٹریکس کی لمبائی 9.2 کلومیٹر ہے۔ یہ چین کا پہلا الپائن اسکی مقابلے کا مقام ہے جو سرمائی اولمپکس کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔
اس وقت نیشنل الپائن اسکی سینٹر ریسنگ ٹریک، ٹریننگ ٹریک اور متعلقہ تکنیکی سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ پانی کی فراہمی، بجلی اور مواصلاتی نظام کو منسلک کر دیا گیا ہے، موسمی ریڈار تعینات کردیا گیا ہے، اور سروس ٹیسٹ مقابلے کے لیے متعلقہ روپ وے سسٹم کو باضابطہ طور پر استعمال میں لایا گیا ہے۔