شی جن پھنگ کا چین۔لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور

2021-12-04 16:29:23
شیئر:

شی جن پھنگ کا چین۔لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور_fororder_习

تین تاریخ کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ سیلیک فورم کے تیسرے وزارتی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فورم کے قیام کے بعد گزشتہ سات برسوں میں، دونوں فریقوں نے اسے مشترکہ مفاد کے ایک اہم پلیٹ فارم میں ڈھال دیا ہے اور چین لاطینی امریکہ تعلقات کو  مساوات، باہمی  مفاد، اختراع، کھلے پن اور  عوامی مفاد کے نئے دور میں داخل کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا ہنگامہ خیز تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ، چین اور لاطینی امریکہ دونوں ہی وقت کے نئے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں تاکہ وبا کے بعد معاشی بحالی کو فروغ دیا جا سکے اور لوگوں کے لیے خوشحالی لائی جا سکے۔ چین،  لاطینی امریکہ کی عالمی ترقیاتی اقدام میں فعال شمولیت اور مشکلات پر قابو پانے، مواقع کی تخلیق اور عالمی ترقی کے لیے ایک ہم نصیب معاشرے  کی مشترکہ تعمیر کا خیرمقدم کرتا ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ  چین اور لاطینی امریکہ دونوں ترقی پذیر فریق ہیں اور  باہمی مفاد  اور مشترکہ ترقی کے جامع شراکت دار ہیں۔ہم چین۔لاطینی امریکہ تعاون میں تیزی لاتے ہوئے دونوں اطراف کے عوام کی فلاح و بہبود  کے لئے مل کر کوشش کریں گے۔