جاپان کی نمایاں شخصیات کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

2021-12-04 16:48:36
شیئر:

جاپان کی نمایاں شخصیات کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار_fororder_94cad1c8a786c917558bf0e8b2d60fc639c7574f

 

جاپان کی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین یاسو ہیروشیتا اور سابق وزیر اعظم یاسو فوکیدا کی جانب سے 29 تاریخ کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ یاسوہیرو نے انکشاف کیا کہ جاپان بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے بڑا دستہ بھیجے گا۔ ان دونوں شخصیات نےجاپان میں چینی سفارتخانے کی میزبانی میں بیجنگ سرمائی اولمپک  تھیم کی افتتاحی تقریب میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ یاسوہیرو نے کہا کہ 29 جنوری 2022 کو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے جاپانی دستے کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ دستے میں 200 سے زائد افراد شامل ہوں گے۔ وہ  خود بھی دستے کے ہمراہ  بیجنگ جائیں گے۔ انہوں نے بھرپور امید ظاہر کی کہ جاپان اور چین سمیت مشرقی ایشیائی ممالک کھیلوں کے تبادلوں کے ذریعے باہمی آہنگی اور دوستی کو  فروغ دیں گے ۔ انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں جو وبائی صورتحال میں دنیا کے لیے امید، روشنی، ہمت اور جوش و ولولہ لائیں گی۔
سابق وزیر اعظم فوکیدا نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے  کھلاڑی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ایک شاندار، دلچسپ اور کامیاب انعقاد کا منتظر ہوں۔