آئی ایم ایف کو 2021 میں عالمی اقتصادی ترقی سے متعلق اپنی پیش گوئی میں کمی کی توقع

2021-12-05 16:35:02
شیئر:

آئی ایم ایف کو 2021 میں عالمی اقتصادی ترقی سے متعلق اپنی پیش گوئی میں کمی کی توقع_fororder_IMF

عالمی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹلینا جارجیوا نے 3 تاریخ کو کہا کہ اومی کرون متغیر وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہوئے ہیں اور عالمی مالیاتی فنڈ رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی کو ایک مرتبہ پھر کم کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے رواں سال 12 اکتوبر کو جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں پیش گوئی کی گئی تھی  کہ رواں سال سالانہ اقتصادی ترقی کی شرح 5.9 فیصد رہے گی جو جولائی کی پیش گوئی سے 0.1 فیصد کم ہے۔