چینی صدر شی جن پھنگ کا امپیریل سپرنگز عالمی فورم سے ورچوئل خطاب

2021-12-05 16:50:30
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ کا امپیریل سپرنگز عالمی فورم سے ورچوئل خطاب

 

چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کو امپیریل سپرنگز عالمی فورم 2021 سے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں بنی نوع انسان کو بے شمار غیر معمولی بحرانوں کا سامنا ہے ، لامتناہی عالمی مسائل اور چیلنجز کے تناظر میں ہمیں کھلے پن، رواداری، مشاورت اور تعاون پر قائم رہنا چاہیے، کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے۔کثیرالجہتی کا نچوڑ یہی ہے کہ عالمی امور مشاورت سے چلائے جاتے ہیں اور دنیا کا مستقبل اور تقدیر تمام ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ہمیں وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے عالمی گورننس کے نظام کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔ وسیع مشاورت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری لانی چاہیے۔ بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے کی سمت پر عمل پیرا رہنا چاہیےاور عالمی امور میں ترقی پذیر ممالک کو مزید نمائندگی دینی چاہیے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد کا تاریخی نچوڑ ہمیشہ دنیا کو ذہن میں رکھنا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر پر توجہ دینا ہے۔ چین کا کثیرالجہتی کی حمایت کا عزم تبدیل نہیں ہوگا اور چین انسانی تہذیب کی ترقی میں مزید اپنی دانش اور قوت فراہم کرے گا۔