چین میں خلائی تدریسی سرگرمیوں کی جلد شروعات

2021-12-06 18:02:06
شیئر:

چین میں خلائی تدریسی سرگرمیوں کی جلد شروعات_fororder_src=http___imagecloud.thepaper.cn_thepaper_image_167_744_881&refer=http___imagecloud.thepaper

چین میں خلائی تدریسی سرگرمیوں کی جلد شروعات_fororder_src=http___n.sinaimg.cn_sinakd20211206s_311_w1080h831_20211206_6195-6f9a550bd4b546f1d3980be5df57c8d5&refer=http___n.sinaimg

چین کے دفتر برائے انسان بردار خلاباز ٹیکنالوجی نے بتایا کہ نو دسمبر کی سہ پہر تین بج کر چالیس منٹ پر شن جو۔13  کے خلا باز چین کے تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں خلائی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ  یہ سرگرمی براہ راست نشر کرے گا ۔ یہ خلائی تدریسی سرگرمی خلا اور زمین کے تعامل کی شکل اختیار کرے گی۔ تین خلا باز خلائی اسٹیشن پر  روزمرہ امور اور حالات زندگی دکھائیں گے اور مائیکرو گریوٹی ماحول میں سائٹولوجی تجربہ اور آبجیکٹ موشن جیسے  موضوعات سے متعارف کروائیں گے تاکہ خلا بازی  کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں  اور  سائنس میں بچوں اور  نوجوانوں کی دلچسپی کو ابھارا جا سکے ۔