چائنا-لاؤس ریلوے کی پہلی مال بردار گاڑی چینی شہر کھون منگ پہنچ گئی

2021-12-06 14:31:30
شیئر:

چائنا-لاؤس ریلوے کی پہلی مال بردار گاڑی چینی شہر کھون منگ پہنچ گئی_fororder_微信图片_20211206142154

لاؤس کے دارالحکومت وینٹیانے سے شروع ہونے والی چائنا-لاؤس ریلوے کی پہلی مال بردار گاڑی 1035 کلومیٹر کا سفر طے کر کے 5 دسمبر کی شام،چین کے صوبہ یون نان کے صدر مقام کھون منگ پہنچ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مال بردار گاڑی میں قدرتی ربر سمیت دیگر سامان شامل ہے جس کی مالیت 10 ملین یوآن ہے۔ یہ لاؤس میں صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں یونان ایگری بزنس گروپ کی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ پہلی مال بردار ٹرین کےبعد چین-لاؤس  زرعی پیداواری صلاحیت میں تعاون  کے ساتھ، چائنا -لاؤس ریلوے سے 13,000 ٹن قدرتی ربر کو لاؤس کے مختلف مقامات سے کھون منگ تک پہنچایا جائے گا۔