افریقہ کی تعمیر و ترقی میں چین کا مثبت کردار جاری

2021-12-07 15:50:49
شیئر:

افریقہ کی تعمیر و ترقی میں چین کا مثبت کردار جاری_fororder_非洲

چین۔افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پھنگ نے ورچوئل خطاب کیا اور چین۔افریقہ تعاون کی ترقی کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔یوں  ایک مرتبہ پھر چین کی سفارت کاری میں افریقہ کی ترجیحی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔
چین نے افریقہ کو کووڈ۔19ویکسین کی 600 ملین خوراکیں مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چین-افریقہ اشتراک سے ویکسین کی مشترکہ پیداوار کے ذریعے ویکسین کی مزید 400 ملین خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ چین نے افریقہ میں طب اور صحت کے شعبے میں 10 امدادی منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ 1,500  طبی اہلکار مقامی افریقی شہریوں کی مدد کے لیے بھیجے جائیں گے۔
اس کے علاوہ چین کی جانب سے افریقہ میں تخفیف غربت اور زراعت کے دس منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔ چین یہاں اپنی سرمایہ کاری بھی کرے گا تاکہ چین کے لیے افریقی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ علاوہ ازیں چین نے چین۔افریقہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تربیت کے لیے ایک مشترکہ مرکز کے قیام میں مدد کے لیے 500 ماہرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔
تحقیقی مرکز برائے روس۔افریقہ تعلقات و خارجہ پالیسی کی چیف محقق تاتیانا ڈیجک نے میڈیا انٹرویو میں کہا کہ یہ تمام اقدامات افریقی ممالک اور چین کے درمیان متوازن تجارت میں مدد فراہم کریں گے۔ چین ایک قابل اعتماد شراکت دار کی ساکھ سے اپنے اقدامات کو مضبوط کر رہا ہے۔