چینی وزیر اعظم اور بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے رہنماؤں کے درمیان چھٹی "1+6" گول میز کانفرنس کا انعقاد

2021-12-07 10:01:43
شیئر:

چینی وزیر اعظم اور بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے رہنماؤں کے درمیان  چھٹی "1+6" گول میز کانفرنس کا انعقاد_fororder_c2fdfc039245d688baac1d4a99eef417d31b2463 (1)

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے6 دسمبر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ  چھٹی "1+6" گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا،جس میں ،ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس،  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر،اقتصادی تعاون وترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمن اور مالیاتی استحکام بورڈ کے چیئرمین کلاس ناٹ شریک تھے۔
کانفرنس میں عالمی اقتصادی بحالی،وبا کے بعد پائیدار ترقی اور چینی معیشت کی مستحکم ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت بخوبی ترقی کر رہی ہے اور اہم اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو جاری رکھے گا ، کثیرالجہت تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرے گا اور تجارت و سرمایہ کاری کی آزادی و سہولیات کو فروغ دے گا۔انہوں نے عالمی اقتصادی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی خاطر مختلف فریقوں کےساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
عالمی اقتصادی اداروں کے رہنماؤں نے وبا کے اثرات کے باوجود چینی معیشت کی مستحکم ترقی سے عالمی اقتصادی بحالی کےلیے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ عالمی معیشت کی مضبوط،اشتراکیت پر مبنی  پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔