انٹل کی طرف سے سنکیانگ سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے کے بیان پر وزارت خارجہ کا رد عمل
2021-12-24 11:34:39
شیئر:
سنکیانگ سے متعلق اپنے غلط ریمارکس پر امریکی کمپنی انٹل کی جانب سے معافی مانگنے کے بیان کے جواب میں، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 23 تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے اس بیان کا نوٹس لیا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ کمپنیاں حقائق کا احترام کریں گی اور درست اور غلط میں امتیاز کر سکیں گی۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ ہم نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ سنکیانگ میں جبری مشقت کے بارے میں جو دعوے کیے گئے ہیں وہ سب امریکہ کی چین مخالف قوتوں کے من گھڑت ہیں، ان کا مقصد چین کی ساکھ کو داغدار کرنا، سنکیانگ کے استحکام کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے۔ سنکیانگ کے لوگ محنتی اور بہادر ہیں۔ سنکیانگ کی مصنوعات اعلیٰ معیار کی ہیں، اگر انفرادی کمپنیاں انہیں استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتی ہیں تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔